بھوپال، 08نومبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)’’پریوارواد‘‘پربی جے پی کانگریس پرحملہ آوررہی ہے لیکن انتخابی موسم میں یہ سب کچھ اس کے لیے جائز ہوجاتاہے۔ اب مدھیہ پردیش انتخابات 2018کے لیے بی جے پی نے 32امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی ہے۔سابق وزیراعلیٰ بابولال گور کی بیٹی کرشنا گورا کوپارٹی نے گووندپورہ سیٹ سے امیدوار بنا یا ہے۔بابولال گورا اس نشست سے خود کو یا اپنی بہوکے ٹکٹ کیلئے بضد تھے۔اندور 3سیٹ پر بی جے پی نے کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے اکاش وجے ورگیہ کوامیدواربنایاہے۔اندورکی میئر مالینی گوڑ پارٹی کے ٹکٹ پر اندور 4سیٹ سے قسمت آزمائیں گی۔اس سے پہلے پیر کے روزبھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی)نے 17امیدواروں کی ایک دوسری فہرست جاری کی تھای۔وہیں مدھیہ پردیش اسمبلی کے 28نومبر کوہونے والے انتخابات کیلئے بی جے پی نے جمعہ کو 177امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔اس انتخاب میں بی جے پی نے موجودہ حکومت کے تین وزراء اور 30ممبران اسمبلی کوانتخابی جنگ میں نہ اتارنے کافیصلہ کیاہے۔